Tuesday, August 30, 2022

Ghazi Health Card Distribution Ceremony and motivational programme at Ex...

مورخہ 23 دسمبر بروز جمعرات کو غازی ویلفئر آرگنائزیشن کے زیر اہتمام تقسیم پروگرام برائے غازی ہیلتھ سہولت کارڈ ایکسیلنٹ پبلک سکول بلاک کیوQ میں منعقد ہوا
جس میں بانی و صدر غازی ویلفئیر آرگنائزیشن جناب محمد کامران خانزادہ صاحب، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جناب بخت نصر صاحب، ڈائریکٹر سیکنڈری سکول ایجوکیشن جناب محمد ثناء اللہ سرانی صاحب، سینر نائب G.W.O جناب محمد کامران صدیقی صاحب، سیکرٹری فنانس G.W.O جناب شیخ نعمان اسلم صاحب، ایڈیشنل فنانس سیکرٹری G W.O جناب نعمان اسلم ہاشمی صاحب ، پرنسپل ایکسیلنٹ پبلک سکول جناب محمد اسماعیل انصاری صاحب ،دیگر شرکا اور سکول سٹاف کے ساتھ ساتھ تمام سکول سٹوڈنٹس نے شرکت کی۔
پروگرام کے مطابق ڈی ایس پی ٹریفک پولیس جناب بخت نصر صاحب اور ڈائریکٹر سیکنڈری سکول ایجوکیشن جناب ثناء اللہ سرانی صاحب نے سٹوڈنٹس میں غازی ہیلتھ سہولت کارڈز تقسیم کیے اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر خان نے شرکا کو ٹریفک قوانین بارے آگاہی لیکچر دیا جس میں انہوں نے کہاکہ دوران ڈرائیونگ موبائل فون کا استعمال مت کریں' سیٹ بلٹ کا استعمال کریں' تیز رفتاری سے اجتناب کرین' ٹریفک قوانین پر عمل پیرا ہو کر اپنی اور دوسروں کی زندگی محفوظ بنائیں بچے سٹرک کراس کرتے ہوئے دائیں بائیں کا خیال ضرور رکھیں
پھر جناب ڈائریکٹر سیکنڈری سکول ایجوکیشن ثناء اللہ سرانی صاحب نے بچوں کی تربیت کے حوالے سے خصوصی لیکچر دیا اور غازی ویلفئیر کے کاموں کو سراہا
بعد ازاں غازی ویلفئیر آرگنائزیشن کے روح رواں جناب کامران خانزادہ نے ہیلتھ کارڈز کی خصوصیات اور طریقہ استعمال کے بارے میں بریفنگ دی

No comments:

Post a Comment

Review 12th Ghazi Free Medical Camp at Block R with Chief Guest Assistant Director Labour Department

خدمت خلق میں سب سے اگے غازی ویلفیئر آرگنائزیشن( رجسٹرڈ ) کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ ۔آج کا 12 فری میڈیکل کیمپ بلاک نمبر R میں لگایا گیا۔ ...